معرکۂ حق: دشمن نے پاکستان کی قوت اور عزم کا عملی مظاہرہ دیکھا، پاک افواج

 

 

 

 

بھارت کے خلاف کامیاب اور تاریخی معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک افواج نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ دشمن نے اس معرکے میں پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا عملی مشاہدہ کیا، جب کہ آئندہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت انداز میں دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے پیغام میں کہاگیا ہےکہ معرکہ حق نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی،معرکہ حق نے پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیا،پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کےطور پر ابھررہی ہے۔

ترجمان پاک افواج کا کہنا تھاکہ معرکۂ حق کے دوران دشمن نے پاکستان کی طاقت اور فوری رد عمل کی صلاحیت کو دیکھا، جب کہ کسی بھی جارحیت کا جواب مزید قوت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ،موثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا،معرکہ حق کے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے۔پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے قوم کے اعتماد اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا،پاکستان امن پسند ملک اورپاک افواج ذمہ دارانہ اور پختہ سٹریٹجک سوچ کی حامل ہیں،پاک افواج کی ہرتیاری،ہرکوشش کا محور خطے میں امن،استحکام کا فروغ ہے۔

پاک افواج کے پیغام میں کہاگیا ہےکہ پاکستان کےلیے امن ہمیشہ عزت،وقار اور برابری کے اصولوں سے جڑا رہا ہے،پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورت حال سے باخبر ہیں،پاک افواج دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں سے باخبر ہیں۔پاک فوج جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کررہی ہے،پاک افواج مستقبل کےجنگی ماحول کےلیے پہلے سے زیادہ تیار مستعد ہیں۔

پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کے تاریخی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا، پاک فضائیہ کی جرات،تیاری اور بروقت کارروائی عسکری تاریخ کا روشن باب بن چکی ہے،  پاک فضائیہ نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام اور قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

 

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ پاک فضائیہ جدید جنگی صلاحیت اور غیرمتزلزل عزم کےباعث دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے،پاک فضائیہ ہمیشہ عظیم قوم کےلیے فخر، طاقت اور اعتماد کی علامت بنی رہےگی۔

Back to top button