امریکی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو آگاہ کریں گے: ایران

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور اپنی رائے ثالث ملک پاکستان کو پہنچائے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکا میں پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔جنگ بندی کی امریکی تجاویز کے ساتھ پیغامات کے متن کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ابھی ایران نے امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب نہیں دیا ہے،یہ جواب جلد پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوادیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ جلد اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں : ساجد تارڑ
ترجمان ایرانی وزارت اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک اور بیان میں کہاکہ مذاکرات کا تصور کم از کم اس بات کا متقاضی ہےکہ تنازع کے حل کےلیے حقیقی نیت کے ساتھ بات چیت کی جائے،جیسا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے 1 اپریل 2011 کے فیصلے (پیرا 157) میں بھی کہاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذاکرات کےلیے نیک نیتی ضروری ہے،جس کا مطلب یہ ہےکہ مذاکرات محض بحث و تکرار نہیں ہوتےاور نہ ہی انہیں حکم مسلط کرنے،دھوکا دہی،بلیک میلنگ یا جبر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
