صدر ٹرمپ جلد اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں : ساجد تارڑ

پاکستانی نژاد امریکی سیاست دان ساجد تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں۔
امریکی سیاست دان اور صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا ایک اہم ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی اور سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھڑگئی ہے۔
ساجد تارڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں جب کہ خطے میں جاری کشیدگی کےماحول میں بڑی سفارتی پیش رفت کے امکانات بھی پیدا ہورہے ہیں۔
پاکستانی نژاد امریکی سیاست دان ساجد تارڑ نے کہاکہ پاکستان کا دارالحکومت ایک بار پھر عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنتا دکھائی دےرہا ہے اور مختلف عالمی طاقتوں کے درمیان رابطوں میں تیزی آرہی ہے۔
اسلام آباد ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کا مرکز بننے کو تیار
ساجد تارڑ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ میں کمی کے آثار نمایاں ہورہے ہیں جب کہ ممکنہ جنگ بندی سے متعلق بھی اہم اشارے سامنے آرہے ہیں۔آنے والے دنوں میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نئی پیش رفت دیکھنے کو مل سکتی ہےجس کے اثرات پورےخطے کی سیاست پر مرتب ہوں گے۔
