9 مئی مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

9 مئی سےمتعلق 12 مقدمات میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ملک اعجاز آصف نےکی۔عدالت نےپولیس کو بشریٰ بی بی سےتمام مقدمات کی تفتیش 7 روز میں مکمل کرنے کاحکم دیتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نےکہا کہ ملزم جب اتنےسارے مقدمات میں گرفتار ہوتو تفتیش ضروری ہے۔
کبھی سوچا نہیں تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے : شیخ رشید
عمران خان کو بھی اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا، 9 مئی کےمقدمات میں نامزد 500 سےزائد ملزمان کی حاضری لگائی گئی،شیخ رشید، غلام سرور، شبلی فراز، شیریں مزاری، صداقت عباسی اور اعظم سواتی بھی پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ 30 جولائی کو راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کےمقدمات ملزمہ نامزد کردیا تھا۔ بشری بی بی کو آرمی میوزیم ، صدر کینٹ میں حساس عسکری عمارت جلانے، جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ کیس،مری روڈ پر حساس ادارے کےدفتر پر حملے،مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ، تھانہ آر اے بازار، سول لائن، نیو ٹاؤن،سٹی،وارث خان، ٹیکسلا تھانہ کیسوں میں نامزد کیاگیا ہے۔
