9 مئی کےپیچھے زہریلی تقاریر تھیں، جن میں عمران خان اکسایا کرتا تھا : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جو 9 مئی کو ہوا سب کو یاد اورکیمرے میں محفوظ ہے۔ 9 مئی کےپیچھے جلسے،لانگ مارچ اور زہریلی تقاریر تھیں، جن میں وہ (عمران خان ) اکسایا کرتا تھا۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پل ٹوٹ رہےہیں اور وہ جیل میں بیٹھے آقا کو خوش کر رہے ہیں، جوڈیشل کمیشن بنوانے کاخیال ایک سال کےبعد آیا ؟۔ کیا حسان نیازی عمران خان کابھانجا نہیں، اسمین راشد یا اعجاز چوہدری بیٹےکو نہیں بتارہے تھے حملہ کرناہے۔اتفاق تھاکہ ہرشہر میں ایک ہی جگہ پر حملے کیےگئے جو فوجی تنصیبات یا کینٹ تھے۔تمام دفاتر کو جلایاگیا، اب عمران خان کیسے مکرے گا۔
9 مئی مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ اڈیالہ جیل والا کہتاہے اگر دوبارہ گرفتار کیاتو پھر ایسے ہی حملےہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نہیں بننا چاہیے،وہ عدالتی ہتھوڑے سے ریلیف لیناچاہتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں،جو 9 مئی کو ہوا سب کو یاد اورکیمرے میں محفوظ ہے۔ 9 مئی کےپیچھے جلسے،لانگ مارچ اور زہریلی تقاریر تھیں، جن میں وہ اکسایا کرتا تھا۔
