قومی بچت اسکیمز پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

قومی بچت کے سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع 150 بیسسز پوائنٹس کم کر کے 19 فیصد کر دیاگیا۔

قومی بچت مرکز نے تین مختلف اسکیمز پر نئی شرح کے ریٹس جاری کردیے، سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کر کے 19 فیصد مقرر کر دیاگیا۔

پاکستان کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول کا انتظار

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح 1.34  فیصد کم کر کے 17.90فیصد کرنےکا اعلان کیا گیا، سروا اسلامک سیونگ اکائونٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے 19 فیصد مقرر کیاگیا۔

قومی بچت کی دیگرتمام اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے،ماہرین کا کہنا ہےکہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزیدگرنےکا اشارہ ہے۔

Back to top button