ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا کیس: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اپیلیں منظور

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اپیلیں منظور کرلیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل  3 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے کیس کی سماعت کی۔

کبھی سوچا نہیں تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے : شیخ رشید

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کےمختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نےیہ فیصلہ سنایاہے۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتےہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا۔سپریم کورٹ نے ن لیگ کےامیدواروں کی اپیلیں منظوری کرلیں، عدالت نےمحفوظ فیصلہ2:1 کی اکثریت سےسنایا۔

Back to top button