کبھی سوچا نہیں تھا گیٹ نمبر 4 والے اٹھا کر لے جائیں گے : شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھاکہ مجھے گیٹ نمبر4 والے اٹھا کر لے جائیں گے۔ میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےاپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیاجائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر  صحافیوں سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کےساتھ میرا جنم جنم کارشتہ تھا۔میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سےاپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیاجائے۔ شہباز شریف نےملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے۔ شہباز شریف کےپاس کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کی سنتاہے۔

پارلیمنٹ جوقانون بنائے گی عدالتوں کو اسی کےمطابق فیصلہ کرنا ہوگا: رانا ثناء اللّٰہ

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کسی کو ایکسٹینشن نہیں دے گا شہباز شریف لیٹ ہو چکاہے۔حکومت اپناسامان باندھ رہی ہے 31 اگست کادن بہت اہم ہے۔ اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے۔ستمبر 20 تک نئی حکومت آسکتی ہے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کےلیے انٹرویو شروع ہو چکے ہیں۔جو کچھ ہونے ج رہا ہے وہ بہت برا ہونے جارہا ہے۔انہوں نے  مزید کہا کہ ہم نے بشری بی بی اور عمران خان کےخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔میرا ایک بندے سےتعلق ہے پوری جماعت سےکوئی واسطہ نہیں ہے۔لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیاجائے لوگوں کےساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

Back to top button