پاکستان کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول کا انتظار
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پروگرام کی منظوری کیلئے پاکسان کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول کا شدت سے انتطار ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے تاحال ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا کیلنڈر جاری نہیں ہوا۔آئی ایم ایف عام طور پر کئی روز پہلے بورڈ اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیتا ہے۔اگست میں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا کسی بھی ایجنڈے پر کیلنڈر جاری نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کسی بھی اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ شامل کر سکتا ہے۔پاکستان کو رواں ماہ کے آخر میں ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے منظوری کی توقع ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا کیلنڈر اگلے ہفتے تک جاری ہونے کا امکان ہے۔
دھان کی کاشت کا ہدف50لاکھ ایکڑ مقرر
آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے گا۔بورڈ منظوری کے بعد پاکستان کو اقساط ملنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا،آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 37 ماہ میں تقریبا 7 ارب ڈالر ملیں گے۔