9 مئی مقدمات : عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیشی پر مسترد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عدم پیشی کے باعث مرکزی رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں، عدالت نے ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی قبول نہیں کی۔
یاد رہے کہ عمر ایوب نے ان مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کررکھی تھی۔
مریم نواز کے اصلاحاتی مؤقف سےمسلم لیگ ن میں کشیدگی بڑھنے لگی
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل،صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کو سزائیں سنائی تھیں،جس کےبعد الیکشن کمیشن نے تمام کو نااہل قرار دے دیا تھا۔
