خسرہ اور نیگلیریاسے متعلق ایڈوائزری جاری
قومی ادارہ صحت کی جانب خسرہ اور نیگلیریاسے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
یہ ایڈوائزری خسرہ اور نیگلیریا کی روک تھام کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کے لئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی۔
آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی
ایڈوائری کے مطابق خسرہ، جسے روبیلا بھی کہا جاتا ہے، ایک وائرل متعدی بیماری ہے جو بنیادی طور پر اوپری سانس کی نالی کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری کسی بھی عمر کے افراد کو متاثر کر سکتی ہے،15سال سے کم عمر بچے خاص طور پر جنہیں حفاظتی ٹیکے نہیں لگے وہ اس انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔خسرہ بند
جگہوں میں سانس کی بوندوں/ایروسول کے ذریعے یا متاثرہ افراد کی ناک اور گلے کی رطوبتوں کے ساتھ براہ راست رابطے سے پھیلتا ہے۔