شجاعت کیمپ پرویزالٰہی کیمپ کے ارکان توڑنے کیلئے سرگرم

مسلم لیگ ق میں چوہدری شجاعت حسین کا دھڑاچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ساتھ دینے والےچوہدری پرویز الٰہی کے دھڑے کے ارکان توڑنے کیلئے سرگرام ہو گیا ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف قابل اعتماد نہیں ہے، جس پر چوہدری شجاعت گروپ نے عمران خان کا ساتھ دینے والے ق لیگ کے اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کردئیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں تبادلہ خیال کے بعد پنجاب میں 18 رکنی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں حیرت انگیز طور پر ایک بھی رکن ق لیگ کا شامل نہیں،عمران خان کے اس اقدام پر ق لیگ کے اراکین اسمبلی حیران و پریشان رہ گئے۔

یاد رہے کہ عثمان بزدار کی کابینہ دواراکین ق لیگ کے موجود تھے لیکن موجودہ کابینہ میں صرف پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی شامل ہیں۔

حکومت نے مہنگائی بم پھینکا تو خود بھی اڑ جائے گی

پنجاب کابینہ کی تشکیل کے بعد چوہدری شجاعت کیمپ نے عمران خان کا ساتھ دینے والے ق لیگ کے دس اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطہ کرکے انہیں واپس آنے کا پیغام دیا۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کیمپ نے پیغام دیا کہ آصف زرداری اور ن لیگ کیساتھ اب بھی بیٹھا جاسکتا ہے، حکومت بھی بنے گی اور وزارتیں بھی ملیں گی۔

خیال رہے کہ ق لیگ ان دنوں دو دھڑوں میں تقسیم ہے اور چوہدری شجاعت کیمپ پرویز الہیٰ گروپ کے اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے۔

Back to top button