معدنیات بل کا معاملہ : عمران خان کے اہم احکامات پی ٹی آئی ارکان تک پہنچا دیے ہیں: جنید اکبر

پی ٹی آئی کے صدر خیبر پختونخوا جنید اکبر نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا  ہے کہ جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا۔

جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے،مسقط کے اعلی حکام کا پرتپاک استقبال

 

جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا ہےمیں نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پی ٹی آئی کےارکان تک پہنچا دیے ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کےپی کا کہنا ہےبل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی،قائم کردہ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرکے مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہے۔

Back to top button