وزیر تعلیم خیبرپختونخوا کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

 

 

 

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا ہے۔

صوبائی وزیر مینا خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کی واضح اجازت کے باوجود انہیں ایف آئی اے امیگریشن نے فلائٹ پر سوار ہونے سے روکا۔

مینا خان کاکہنا تھاکہ وہ جرمن یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر بیرون ملک جارہے تھے،جہاں دورے کے دوران کئی اہم سرکاری و تعلیمی معاملات طے کیے جانے تھے۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اب ملک میں ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو اپنے سرکاری فرائض کے سلسلے میں بیرون ملک دورے کی اجازت دےرکھی تھی۔

 

Back to top button