’’مس ورلڈ‘‘ کا فائنل رائونڈ مقبوضہ کشمیر میں کرانے کا اعلان

دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کے انتخاب کے لیے مقابلہ رواں برس بھارت میں ہونے جا رہا ہے، جبکہ فائنل رائونڈ کے لیے مقابلہ مقبوضہ کشمیر میں منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ’مس ورلڈ‘ کی منتظم جولیا مورلے نے ’مس ورلڈ 2022‘ کیرولینا بلاوسکی، مس انڈیا سینی شیٹی، مس ورلڈ کیریبین ایمی پینا اور مس ورلڈ انگلینڈ جیسیکا گیگن سمیت دیگر کے ہمراہ سری نگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 71 واں مس ورلڈ کا مقابلہ بھارت میں ہوگا۔جولیا مورلے نے مقبوضہ کشمیر کی خوبصورتی اور ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 140 ممالک کے افراد دنیا کی جنت دیکھیں گے، ان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود دیگر دوشیزاؤں نے بھی مقبوضہ کشمیر کی خوبصورتی، مہمان نوازی اور ثقافت کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ سب اور ان کے اہل خانہ و دوست مقبوضہ کشمیر آنے کے لیے بے تاب ہیں، ’مس ورلڈ‘ کے مقابلے ایک ماہ تک چلیں گے جو نومبر کے وسط سے لے کر دسمبر کے وسط تک ہوں گے۔بھارت میں ہونے والے 71 ویں مس ورلڈ کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 140 ممالک کی دوشیزائیں شرکت کریں گی اور بھارت میں 1996 کے بعد پہلی بار وہاں مقابلے منعقد ہو رہے ہیں، بھارتی شہروں دہلی اور ممبئی کو بھی مقابلے کے لیے فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ فائنل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ہوگا۔مس ورلڈ کے مقابلوں کو مقبوضہ کشمیر میں منعقد کرنے پر تاحال مس ورلڈ کے مقابلوں کے دیگر رکن مسلم ممالک نے کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم ممکنہ طور پر کچھ ممالک احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، زیادہ تر مسلمان ممالک مقبوضہ کشمیر کے افراد کی حمایت کرتے ہیں اور وہ بھی پاکستانی موقف کو درست مانتے ہیں کہ بھارت کشمیریوں پر قابض ہے۔متعدد مسلم ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر پاکستان کے ساتھ آواز بلند کرتے رہتے ہیں، بھارت نے مئی 2023 میں بھی مقبوضہ کشمیر میں ’گریٹ ٹوئنٹی‘ (جی 20) ممالک کے سربراہان کی سیاحتی کانفرنس منعقد کی تھی اور اس دوران وادی جموں و کشمیر کو بھارتی فوج کی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ انڈین حکام نے کشمیر میں اختلاف رائے کو مجرمانہ فعل قرار دے کر اور میڈیا کی آزادی پر قدغن لگا کر عوامی احتجاج کو محدود کر دیا ہے۔آخری مرتبہ مس ورلڈ کے مقابلے کی تقریب مارچ 2022 میں پیورٹورِیکو میں منعقد ہوئی تھی جس میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ماڈل کیرولینا بیلاوسکا کو مس ورلڈ کا خطاب دیا گیا تھا۔پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ماڈل اور مس ورلڈ 2022 کیرولینا بیلاوسکا نے بتایا کہ وہ کشمیر کے خوب صورت مناظر دیکھ کر

افغانستان 300ارب کی سمگلنگ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

دنگ رہ گئی تھیں۔

Back to top button