مودی کی چال الٹی پڑگئی،سکھ برادری کابھرپورمزاحمت کااعلان

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن،امرتسرپرجھوٹےمیزائل حملےکرنےکی مودی کی چال الٹی پڑگئی۔سکھ برادری نےبھرپورمزاحمت کرنےکااعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تھوپنے کی غرض سے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کے انتخاب پر سکھ برادری برہم ہے۔
سکھوں کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے اور پاکستان پر الزام تراشیوں اور مودی کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
بھارتی سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ مودی کو فالس فلیگ کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مودی اپنے مذموم عزائم اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ بچانے کے لیے ہماری زمین استعمال کر رہے ہیں لیکن اگر بھارت نے پنجاب کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی تو اس پر سکھوں کی جانب سے سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
بھارتی سکھوں نے مودی کے پاکستان کیخلاف من گھڑت بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پنجاب کے سکھ بھی جان چکے ہیں کہ مودی اپنے مذموم مقاصد کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں لہٰذا ہم مودی حکومت کے فالس فلیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔