انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کررہےہیں،وزیرداخلہ

وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے پاکستان انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہاہے۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سےکینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔بارڈر سیکیورٹی، امیگریشن، غیر قانونی انسانی سمگلنگ  اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے، غیر قانونی نقل و حرکت اور انسانی سمگلنگ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے،اس ضمن میں متعلقہ اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ہم امیگریشن کے سسٹم میں بھی جدت اور بہتری لا رہے ہیں۔

عدالت کا ینگ ڈاکٹرز کو فوری ہڑتال ختم کرنے کا حکم

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے نظام میں مزید بہتری لا رہے ہیں، چوبیس گھنٹے میں ویزہ جاری کیا جائے گا،پاکستان مختلف شعبوں میں کینیڈا کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کر سکتا ہے،ہنر مند افرادی قوت کی کینیڈا منتقلی سے غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے واقعات میں  کمی آئے گی، پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں۔

 وزیر داخلہ نے بتایا کہ اقلیتوں کے حقوق کا  تحفظ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے،افغان مہاجرین کی کینیڈا منتقلی میں پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔

 کینیڈین ہائی کمشنر نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیر داخلہ  محسن نقوی کا شکریہ ادا کی۔

ملاقات میں کینیڈین ہائی کمیشن کے اعلی حکام۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور سینئر حکام کی بھی موجود تھے۔

Back to top button