آرمی چیف سے چینی وزیر کی ملاقات،سی پیک پرتبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات،سی پیک پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ کا دورہ جی ایچ کیو،آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی امن و استحکام اور سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

آرمی چیف نےچین کیساتھ تزویراتی شراکت داری کیلئےغیر متزلزل عزم کااعادہ کیا۔

بلوچستان میں آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار: وزیر داخلہ بلوچستان

آرمی چیف نےچین کےبیلٹ اینڈروڈانیشیٹو کےمنصوبےسی پی ای سی کیلئےمکمل تعاون کااعادہ کیا۔

چینی وزیر کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت کےدرمیان کامیاب ملاقاتوں کےبعددورہ کررہاہوں۔ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پرزوردیاگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں سی پیک پرحاصل پیشرفت پراطمینان کااظہارکیاگیا۔

چینی وزیرکی جانب سےسی پیک کی بروقت تکمیل کیلئےچین کےعزم کااعادہ کیاگیا۔

مہمان خصوصی نےعلاقائی امن واستحکام کوبرقراررکھنےکیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

Back to top button