محسن نقوی نےکھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا،شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی نےپاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پرمحسن نقوی کی تعریف کی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لیے درست مؤقف اپنایا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ برقرار رہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ  بھارت 7 وکٹوں سے جیت گیا لیکن بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جبکہ بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملاکر سپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔

 

Back to top button