حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز

ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ٹک ٹاکر کی جانب سے ویڈیو میں بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ پاکستان سے اتنی رقم لے کر انگلینڈ آئی ہوں۔

ایف آئی اے نے حریم شاہ کی نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو بدھ کو سامنے آئی جس میں وہ پاکستان سے بھاری رقم بنا کسی روک ٹوک بیرون ملک لے جانے کا دعویٰ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

صبور علی کی شادی نے سجل علی کی بربادی کنفرم کر دی

تاہم اس حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے، اس لیے خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے خاتون ٹک ٹاکر کے ویزے، امیگریشن اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں جبکہ تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Back to top button