ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر دھرنا، جھڑپیں، شیلنگ

ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی قانون کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔
احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی اور ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے بدترین لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
اس سے قبل رہنما ایم کیو ایم پاکستان اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے آئے ہیں، کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اس کالے قانون کے خلاف اپنا احتجاج کرانے آئے ہیں۔
دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، ٹریفک پولیس کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے ڈاکٹر ضیا الدین روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
ایمپریس مارکیٹ سے مزارقائد جانے والا کوریڈور3 بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، احتجاجی دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کے اطراف میں مرکزی شاہرواں پر آمد ورفت متاثر ہوئی تو گرو مندر، گولیمار اورلسبیلہ کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔