انٹربینک:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی نئی قیمت 176.98 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 176.72 روپے رہی تھی۔
بدھ کو سعودی ریال کی قدر 47.18، اماراتی درہم 48.18، برطانوی پاؤنڈ 239، بحرینی دینار 469.44، عمانی ریال 460.28اور کویتی دینار 585.29 روپے رہی۔
