نیب آفس حملہ کیس : مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج

انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نیب آفس حملے کے کیس سے بری کر دیا۔
عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے مقدمے میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تفتیش کے دوران مریم نواز اور دیگر کے خلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔
عدالت نے پولیس رپورٹ کی بنیاد پر مریم نواز سمیت تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا۔
