اسٹیبلشمنٹ این آر او زدہ ٹولے کے ساتھ کیوں کھڑی ہے؟، عمران خان کا آرمی چیف کو خط

عمران خان نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فوج روزانہ قربانیاں دےرہی ہے،پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے۔

فیصل چوہدری نے بتایاکہ خط میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سےمتعلق ہے،دوسرا نقطہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثرہونے پر ہے جب کہ عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے۔

فیصل چوہدری کےمطابق خط میں چوتھا نقطہ پی ٹی آئی کےخلاف دہشت گردی کے پرچے،چھاپے اور گولیاں چلانے پر ہےجب کہ پانچواں نقطہ انٹیلی جنس اداروں کےکام سے متعلق ہے۔

انہوں نے بتایاکہ عمران خان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فوج سے اظہار یکجہتی کرتےہوئے خط میں کہاکہ فوج روزانہ قربانیاں دےرہی ہے،پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

فیصل چوہدری کےمطابق عمران خان نے خط میں کہاکہ سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کرنے کےلیے پیکا قانون لایا گیا، پیکا قانون کو کرمنلائز کیاگیا،تنقید کاگلا گھونٹا گیا،صحافیوں کو دھمکیاں دینےسے سارا نزلہ فوج پر گر رہا ہے،ملکی معیشت گھٹنوں پر ہے، حکومت نے روپےکی قدر روک کر معیشت کو متاثر کیاہے۔

8 فروری کو PTI کا حکومت مخالف احتجاج کیوں نا کام ہوگا ؟

انہوں نے مزید بتایاکہ عمران خان نے خط میں سرمایہ کاری سب سےکم ہونے، انٹرنیٹ بند،جوڈیشل کمیشن بنانےاور پالیسیاں تبدیل کرنےکی درخواست بھی کی۔

Back to top button