قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آؤٹ پر12منٹ میں 5بل منظور

قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد حکومت نے موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئےصرف12منٹ میں 5بل  منظور کروالئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے سب سے پہلے سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا جس کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں دیوانی عدالتیں ترمیمی بل 2024، پاکستان کوسٹ گارڑ ترمیمی بل 2024، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ترمیمی بل 2025 بھی منظور ہوگیا۔

قومی اسمبلی میں مہاجرین کی اسمگلنگ کا تدارک ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔اس کے علاوہ امیگریشن ترمیمی بل 2025 بھی منظور کرلیا گیا۔ بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی تقریر کے دوران بھی اپوزیشن ارکان ایوان میں احتجاج کرتے رہے اور بالآخر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔پی ٹی آئی ارکان جیسے ہی ایوان سے گئے پیچھے پیچھے جے یوآئی کے ارکان اور مولانافضل الرحمان بھی واک آؤٹ کر گئے۔

پی ٹی آئی کے یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی جس پر اجلاس روکا گیا اور پھر کورم پورا ہونے پر اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع ہوئی۔

Back to top button