قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، وفاقی کابینہ کا طلب

قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی،جبکہ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت شہبازشریف کریں گے،اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پُرتشدد واقعات اورنقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا ملتوی ہونے والا اجلاس اب 16 مئی منگل کو ہوگا،اجلاس میں قومی سلامتی امورزیرغور آئیں گے،عسکری اور سول قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔
