کامن ویلتھ گیمز:قومی ویمنزٹیم کو بارباڈس کے ہاتھوں15 رنزسے شکست

کامن ویلتھ گیمز کے ویمن کرکٹ ایونٹ کے پہلے دن قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو بارباڈوس نے 15 رنز سے شکست دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجبیسٹن کے تاریخی سٹیڈیم میں بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا، حریف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 144 رنز بنائے، جس میں کیکا نائٹ اور ہائلی میتھیو کی نصف سنچریاں شامل تھیں، فاطمہ ثنا نے 2 اور دیانا بیگ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمن ٹیم کی 4 کھلاڑی ہدف کے تعاقب میں 49 کے اسکور پر وکٹ گنوابیٹھیں اور مقررہ 20 اوورز میں محض پاکستان ٹیم 6 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی، ندا ڈار کی ناقابل شکست 50 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلاسکی۔

وزیراعظم نے چینی کی برآمد پرمکمل پابندی عائد کردی

کپتان بسمہ معروف نے 28 گیندوں پر 12 جبکہ عالیہ ریاض نے 24 بالز پر 14 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم اتوار کو اپنا اہم ترین میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

Back to top button