نواز شریف میری سیاسی شمولیت پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، آج انکو مجھ پر فخرہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب وہ سیاست میں آئیں تو ان کے والد نواز شریف اس فیصلے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، مگر آج وہ یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ ان کے والد کو ان پر فخر ہوگا۔

یہ بات انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے شرکا سے ملاقات کے دوران کہی۔ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کی مدد اور ریسکیو ریلیف آپریشن میں پاکستان نیوی کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو تقسیم کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں، ووٹ کارکردگی اور خدمت پر دیں۔

بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب، ماضی کی روایات کو بدلا اور نئی سوچ اور اپروچ کو فروغ دیا۔

خواتین کو بااختیار بنانے اور پنجاب کو ان کے لیے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

خود کو ثابت کرنے کے لیے مردوں سے زیادہ محنت کرنا پڑی۔

مریم نواز نے خواتین سے متعلق پیغام میں کہا کہ بیٹیوں کو مواقع اور اعتماد دیں، وہ آگے بڑھیں گی اور کامیاب ہوں گی۔

Back to top button