خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے نئے پولیو کیس کی تصدیق

 

 

سکیورٹی خدشات کے باعث پولیو ویکسی نیشن مہم سے محروم رہنے والے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کےمطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں قائم پولیو لیبارٹری کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ پولیو سے متاثرہ بچی کی عمر 20 ماہ ہے۔

تحصیل جنڈولہ کی رہائشی متاثرہ بچی کا تعلق بیتنی قبیلے، یہ علاقہ سکیورٹی کے لحاظ سے نہایت حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ این آئی ایچ کےمطابق علاقہ سکیورٹی خدشات کے باعث پولیو ویکسی نیشن مہم سے محروم رہا تھا۔

 

محکمہ صحت کےمطابق بچی کی کوئی سفری تاریخ موجود نہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ وائرس اب بھی مقامی سطح پر گردش کررہا ہے،تاہم وائرس کے جینیاتی تجزیے کی رپورٹ ابھی باقی ہے۔

 

یاد رہے کہ رواں سال ضلع ٹانک جنوبی خیبرپختونخوا میں یہ 14واں پولیو کیس ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 24 تک پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا میں 16،سندھ 6 اور پنجاب،گلگت بلتستان میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آچکا ہے۔

 

Back to top button