نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے قرآنِ پاک پر عہدے کاحلف لے لیا

امریکا کے شہر نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآنِ پاک پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے نیویارک کے سٹی ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران میئر کے عہدے کا حلف لیا، جس میں انہوں نے قرآنِ پاک پر حلف برداری کی۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے ظہران ممدانی سے حلف لیا، جبکہ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی تقریب میں موجود تھیں۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی نے 4 نومبر 2025 کو ہونے والے میئر کے انتخابات میں 50.78 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی اور وہ نیویارک کے 112ویں میئر منتخب ہوئے۔

ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا تھا، تاہم ریپبلکن امیدوار کی شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف ظہران ممدانی کو کامیابی پر مبارکباد دی بلکہ نیویارک کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Back to top button