سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
اپوزیشن نے پنجاب میں سپیکرپرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے، تحریک اپوزیشن رہنمائوں سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو اور سمیع اللہ خان نے جمع کرائی۔
قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں، ایوان کی اکثریت کو پرویز الہٰی پراعتماد نہیں رہا، سپیکرپنجاب اسمبلی نے صوبے میں جمہوری روایات کا خاتمہ کیا۔
ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پرسپریم کورٹ کا ہرفیصلہ قبول کریں گے
یاد رہے کہ اپوزیشن ارکان گذشتہ روز بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے تھے تاہم انہیں پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا، اس سے قبل حکومت نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔