خیبرپختونخوا میں وزارت اعلیٰ کیلئے 4امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور

خیبرپختونخوا میں وزارت اعلیٰ کیلئے سہیل آفریدی سمیت 4امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظورکرلئےگئے۔

وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہونے تک خیبرپختونخوا میں وزارت اعلیٰ کیلئے 4امیدوار سامنے آئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئےسہیل آفریدی،جے یو آئی  نےمولانا لطف الرحمان ،مسلم لیگ ن نےسردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی نےا رباب زرک کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں منظورکرلیاگیاہے۔

یہ کاغذاتِ نامزدگی سیکریٹری خیبر پختون خوا اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے تھے۔دوسری طرف ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے چاروں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں، کل کے اجلاس میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس کل صبح 10 بجے منعقد ہو گا۔

 

 

 

Back to top button