اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کےاہم ترین فیصلوں پر عملدرآمدنہ کیےجانےکاانکشاف
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کےاہم ترین فیصلوں پر عملدرآمدنہ کیےجانےکاانکشاف ہواہے۔
ذرائع کابتاناہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سےکیے گئےپالیسی فیصلوں اوراحکامات پرمختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سےعملدرآمد نہ کیےجانےکا انکشاف ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3200 پوائنٹس کا اضافہ
ذرائع کےمطابق ای سی سی کےفیصلوں پرعملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیا گیا ہےاور وفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین ای سی سی محمداورنگزیب نےای سی سی کےاہم فیصلوں پرعملدرآمد نہ کیےجانے پرکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کاخصوصی اجلاس گزشتہ روز بلایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ 8 سے زائد وزارتوں اورمتعدد محکموں نےا ی سی سی کےاہم ترین فیصلوں کو اہم نہ سمجھا جس پراجلاس میں ای سی سی کےفیصلوں اور ہدایات پرعملدرآمد نہ ہونے اور غیر ضروری تاخیر پرشدید تحفظات کا اظہا رکیا گیا۔