پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندی کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نقشہ جات حصول، ڈی مارکیشن کا نوٹی فیکشن ، حلقہ بندی کمیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹو انتظامات 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔حلقوں کی ابتدائی لسٹ کی تیاری یکم سے 22 جولائی تک کی جائے گی۔حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 23 جولائی کو ہو گی۔

بجلی مزید 3 روپے 41 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

ترجمان کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات 24 جولائی سے 7 اگست تک جمع کرائے جائیں گے۔حلقہ بندی اتھارٹیز 22 اگست تک اعتراضات نمٹائیں گی۔حلقہ بندی اتھاٹیز اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 29 اگست تک اگاہ کریں گی۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔

Back to top button