26 نومبر احتجاج کیس: عدالت کا علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم

 

 

 

 

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیئرمین نادرا نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیے گئے ہیں۔

دوران سماعت گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایاگیا کہ عدالت کے حکم پر تمام بینکوں کو سرکلر جاری کر دیا گیا ہے،جس کے تحت ملک بھر میں علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔عدالت کو بتایا گیاکہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری چھٹی مرتبہ جاری کیے گئے تھے۔

 

Back to top button