پشاور میں پی ٹی آئی کا 8 نومبر کا جلسہ منسوخ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور میں 8 نومبر کا جلسہ منسوخ کر دیا۔
پی ٹی آئی کا 8 نومبر کو پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا۔ جلسے کی بجائے صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تجویز پر غور کیا جا رہاہے۔
رہنما پی ٹی آئی ارباب عاصم کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کا 8 نومبر کا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
ارباب عاصم نے بتایاکہ صوابی میں ٹینٹ ویلیج لگایا جائےگا،جس میں ملک بھر سےورکرز شریک ہوں گے۔
ان کا کہنا ہےکہ تبلیغی اجتماع کے باعث ٹینٹ ویلیج کی حتمی تاریخ کافیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ صوابی میں ٹینٹ ویلیج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔
کیا ٹرمپ کے صدر بننے سے عمران خان دوبارہ اقتدار میں آ جائیں گے ؟
پی ٹی آئی کی جانب سےجلسہ ایسے وقت پر منسوخ کیاگیا ہے جب پارٹی میں عمران خان کی رہائی کےلیے احتجاج کے مطالبات زور پکڑ رہےہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت نے احتجاج کےلیے تین یا چار لاکھ لوگ لانےکی شرط رکھی تھی۔
سلمان اکرم راجہ کاکہنا تھاکہ وہ احتجاج کی کال تب دیں گے جب یقین ہوگا کہ تین یا چار لاکھ لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔
دوسری جانب شیر افضل مروت کا بھی کہناتھا کہ انہیں تین لاکھ لوگ دے دیے جائیں تو اسٹیبشلمنٹ پی ٹی آئی سے مذاکرات پر مجبور ہوجائے گی۔