نومبر احتجاج : علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 

 

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نومبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

 

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ملزمہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر نہیں کی گئی۔

دوران سماعت پراسکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہیں اور قانونی عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں اور ضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کےبعد علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے ضامن کو نوٹس جاری کرتےہوئے ہدایت کی کہ ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش کیاجائے۔ کیس کی مزید سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

 

 

 

 

Back to top button