ایران ، اسرائیل کی موجودہ صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری

استنبول میں ایران اسرائیل کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر او آئی سی یعنی اسلامی تعاون تنظیم وزرائےخارجہ کا اجلاس جاری ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی او آئی سی اجلاس میں شریک ہیں جب کہ اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارت کار شرکت کررہے ہیں۔
اوآئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کررہے ہیں۔
او آئی سے وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاس میں اسحاق ڈار پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ساتھ بیٹھے ہیں۔
او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا جب کہ ترک صدر اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کےاجلاس سےقبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنےدفاع کاحق ہے، اسرائیل نے15 جون کو ہونے والے مذاکرات سے 2 روز قبل ایران پر حملہ کیا، اسرائیلی حملے سے ظاہر ہےکہ وہ سفارتکاری کے خلاف ہے۔ْ