ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کے اخراج کی اطلاع

 

 

 

ایران کے تیل کے اہم مرکز خارگ جزیرے کے قریب تیل کے اخراج کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہےکہ ایران کے بڑے تیل برآمدی ٹرمینل کے ساحلی علاقے میں تیل پھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ تیل کے اخراج کی اصل وجہ کیا ہے۔

تیل کے اخراج کی نگرانی کرنے والے ادارے Orbital EOS کا کہنا ہےکہ پھیلا ہوا تیل تقریباً 52 مربع کلومیٹر کے علاقے تک سعودی عرب کے سمندری پانیوں کی سمت بڑھتا نظر آ رہا ہے۔

خیال رہے کہ جزیرہ خارگ میں ایران کا سب سے بڑا آئل ٹرمینل،آئل پائپ لائنز، سٹوریج ٹینک اور متعلقہ انفراسٹرکچر قائم ہے۔

Back to top button