عمر ایوب کی اہلیہ کا پارٹی ٹکٹ ان کا حق تھا، سلمان اکرم راجہ

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عمر ایوب کی اہلیہ کو پارٹی ٹکٹ دیے جانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 سے عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ "یہ معاملہ مقامی سطح کا ہے، عمر ایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی کارکن فعال ہیں اور حلقے کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ "یہ تاثر درست نہیں کہ اُنہیں مسلط کیا جا رہا ہے، وہ عملی طور پر سیاست سے وابستہ ہیں اور اُن کا حق بنتا تھا جسے پارٹی نے تسلیم کیا۔”

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمر ایوب نے 9 مئی کیسز میں اپنی نااہلی تسلیم کرلی ہے؟
اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ "میری عمر ایوب یا ان کے وکیل سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، میں اس کے محرکات سے واقف نہیں ہوں، اس لیے اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دے سکتا۔”

Back to top button