کراچی جیسی وکٹ پر پہلے3 پلیئرز کو لمبی اننگز کھیلنا ہوگی،عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ کراچی جیسی وکٹ پر پہلے 3پلیئرزلمبی اننگز کھیلیں گے تو رنز بنیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ صبح سے ہی اندازہ تھا آج کی وکٹ بڑے اسکور والی نہیں اس لیے پہلے بیٹنگ کی۔اگر 270 ہوتے تو آج مختلف صورتحال ہوتی، ایسی پچز پر ٹاپ تین کو لمبا کھیلنا ہوگا تو رنز بنیں گے، اس کی ہم میں کمی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ آپ بہترین دستیاب آپشن میں سے ہی پلیئر کھلاتے ہیں، ابرار کی وائٹ بال میں پرفارمنس اچھی ہوتی ہے۔
عاقب جاویدنے کہا کہ اوپنرز کا کام اچھا آغاز فراہم کرنا ہوتا ہے یہاں کی پچز پر ٹاپ آرڈر پر زیادہ پریشر نہیں اور ہماری سوچ تھی کہ بہترین بیٹر ہی اوپن کرے تاکہ دائرے کا بہترین فائدہ لیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ آج کل گیارہویں سے چالیسویں اوور کی بیٹنگ بہت اہم ہے،اس میں سنبھل کر کھیلنا ہوتا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کنڈیشنز پر بابر کو ہی اوپن کرنا چاہیے اورامید ہے کہ اہم میچ میں بابر اعظم ضرور بڑی اننگز کھیلیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ صبح سے ہی اندازہ تھا آج کی وکٹ بڑے اسکور والی نہیں اس لیے پہلے بیٹنگ کی، اگر 270 ہوتے تو آج مختلف صورتحال ہوتی، ایسی پچز پر ٹاپ تین کو لمبا کھیلنا ہوگا تو رنز بنیں گے، یہ چیز ہماری کمی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے عاقب جاوید نے کہا کہ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بہت اچھا کرے گی، ایک دو میچ کر ہار کر لوگوں کو لگتا ہے ٹیم میں کچھ نہیں بچا، اس ٹیم میں وہ سب کچھ ہے جو ٹاپ پر جا سکتی ہے، ہمیں اسپن آلراؤنڈر اور پیس آلراؤنڈر رکھنا تھا اس لیے خوشدل اور فہیم ٹیم میں ہیں، جب آپ ٹورنامنٹ کھیل رہے ہوتے ہیں تو مختلف ورائٹی رکھنا ہوتی۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان کے 243 رنز کا ہدف کیویز نے 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔