آئینی و جمہوری طریقے سے حکومت کا خاتمہ کریں گے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کی، ایک کے بعد ایک بحران پیدا کیا جا رہا ہے، آج پاکستان کا کسان بھوکا ہے۔

حیدرآباد میں ٹریکٹر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پاکستان کا زرعی شعبہ تباہ ہو رہا ہے، آج ہاری کو اپنی فصل کی قیمت نہیں مل رہی، ملک میں کھاد کا بحران پیدا کیا گیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں، آج کسانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، فیصلہ کرلیا کہ 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے، آئینی جمہوری طریقے سے اس حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے معیشت کو گرا دیا ہے، آج پاکستان کا زرعی شعبہ تباہ ہو رہا ہے، اس کٹ پتلی کے آنے کے بعد آج ہم خود مجبور ہوگئے ہیں۔

شامیوں نے سردی سے بچنے کیلئے میزائلوں کو ہیٹر میں تبدیل کر دیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم عوامی راج قائم کریں گے، مہنگائی اور بے روزگاری تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے، کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے مسائل حل کرو۔

Back to top button