ریلیف آپریشن میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹرلاپتہ ہوگیا

کوئٹہ سے کراچی جانے والا پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں اتھل کے مقام پرلاپتہ ہو گیا، جو بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے ریلیف آپریشن میں شریک تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور بھی سوار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔ ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا

عمران کے کہنے پر فوج مخالف سوشل میڈیا ٹریندز میں کمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔

Back to top button