پاک فوج نے بھارت کو فلم کےبجائےحقیقت دکھادی،بہروزسبزواری

سینئر اداکار بہروز سبزواری کاکہنا ہے کہ بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، حقیقت کیا ہے پاک آرمی نے بتا دیا۔
اداکار بہروز سبزواری نے بھارت سے معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے نوازنے کیلئے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے جنگ میں پاک افواج کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔ انہوں نے بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر یومِ تشکر مناتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’اللہ کا بڑا کرم ہے اللہ کا بڑا انعام ہے اور سب سے اہم پاک افواج زندہ باد‘۔
بہروز سبزواری نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے کیا بہترین کام کر کے دکھا دیا طبعیت خوش کردی۔ انہوں نے وسیم بادامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بات یہ ہے کہ فلمی دنیا میں بڑا دم ہے۔