پاکستان نے آئندہ دو روز کے لیے مخصوص اوقات میں فضائی حدود بند کردی

پاکستان نے آئندہ دو روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) نے اس سلسلے میں تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس میں فضائی حدود کی عارضی بندش سے آگاہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
پی اے اے کے نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 بجے سے 9 بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجنز میں مخصوص روٹس دو روز کے لیے کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
