فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے: گرپتونت سنگھ

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے وزیراعظم نریندرا مودی کے دور حکومت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایک بار پھر سکھوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما نے کہا کہ بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کاشتکار خودکشی کرچکے ہیں۔
وزیراعظم سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور پریس کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں، خالصتان کے قیام کے لیے 16 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا، جس میں امریکا سمیت دیگر ممالک میں آباد سکھوں کو ووٹ دینے کا موقع ملے گا۔
