پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس 1,49,000 کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور 100 انڈیکس روزانہ کی بنیاد پر نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
گزشتہ روز، کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 704 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 148,196 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
آج (منگل) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اور انڈیکس نے 149,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔
گورننس فریم ورک میں بہتری کے لیے اعلیٰ سطحی 9 رکنی کمیٹی تشکیل
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس اس وقت 888 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 149,084 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
