پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جہاں کاروبار کا آغاز جمعہ کو بھی پُرجوش انداز میں ہوا۔
نئے مالی سال کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بحال نظر آ رہا ہے۔
جمعرات کے روز، جو کاروباری ہفتے کا چوتھا دن تھا، مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1,30,686 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 29 ہزار کو عبور کرگیا
آج جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر بھی مثبت رجحان برقرار رہا، اور ابتدائی اوقات میں ہی انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 1,31,411 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔