پاکستان، برطانیہ کا مجرموں کی واپسی کے معاہدے کا فیصلہ

حکومتی وزارتی کمیٹی نے برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی واپسی کے معاہدے کو بہترین عوامی مفاد میں طے کیا جائے گا،

خصوصی وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزارت داخلہ میں ہوا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجلاس کی صدارت کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر، سیکرٹری وزارت قانون اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

بشیر میمن کیخلاف کیس کا صوفیہ مرزا سے کیا تعلق ہے؟

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی واپسی کے حوالے سے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی واپسی کے معاہدے کو بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیا جائے گا۔

معاہدے کو وفاقی کابینہ میں لے جانے سے پہلے برطانیہ سے مزید مشاورت کی جائے گی، برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Back to top button