حکومت نے 11 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں

حکومت کی جانب سے اب تک 11 بار پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا اور اس دوران پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھا دیا ہے، وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک 11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئی ہیں۔

15 جون 2021 کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 39 روپے 27 پیسے تک مہنگی ہوچکی ہیں جس کے بعد پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

150 اراکین پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسی عرصے میں ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 33 روپے 86 پیسے مہنگا کیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 36 روپے 89 پیسے اضافہ کیا گیا، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 36 روپے 48 پیسے بڑھائی گئی۔

Back to top button